ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی :نوکری دلانے کے بہانے لوگوں کو لوٹنےوالے کونکن ریلوے ’ٹکٹ کلکٹر‘ کو پولیس نے  کیاگرفتار

اڈپی :نوکری دلانے کے بہانے لوگوں کو لوٹنےوالے کونکن ریلوے ’ٹکٹ کلکٹر‘ کو پولیس نے  کیاگرفتار

Wed, 11 Nov 2020 11:00:10    S.O. News Service

اڈپی،11؍نومبر(ایس او نیوز) کونکن ریلوے میں نوکری دلانے کا لالچ دکھاکر لوگوں کو لوٹنے والے  ’ٹکٹ کلکٹر‘ کو اڈپی پولیس کی ٹیم نے گرفتار کرلیا، جس کی شناخت  گنیش نائک کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  منی پال کے ایم سی ہاسپٹل میں گارڈ کی  ڈیوٹی انجام دینے والے متھیاس نے شکایت درج کروائی تھی کہ گنیش نائک نے خود کو کونکن ریلوے کا ’ٹکٹ کلکٹر‘ بتاتے ہوئے متعارف کروایا اور کونکن ریلوے  میں ملازمت دلانے کا  وعدہ کرتے ہوئےاس سے  20ہزار روپے اور کچھ دستاویزات حاصل کیے تھے ، مگر اب تک اس کو ملازمت نہیں ملی ہے۔ متھیاس نے اپنی شکایت میں یہ بھی بتایا تھا کہ بالکل اسی طرح جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے گنیش نائک نے ونیتا نامی ایک خاتون کو بھی دھوکا دیا ہے۔ اس خاتون سے  اس نے 20ہزار روپے اور دستاویزات لینے کے بعد ملازمت کا تقرر  نامہ (اپائنٹمنٹ لیٹر) بھی اس کو تھما دیا تھا جو کہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔شکایت میں پولیس سے درخواست کی گئی تھی کہ گنیش نائک کو تلاش کرکے اس دھوکہ دہی کے لئے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اڈپی سرکل پولیس انسپکٹر منجوناتھ کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے  ریلوے پولیس انسپکٹر  سنتوش گاؤنکر اور ان کے عملے کے تعاون سے ملزم گنیش نائک کو گرفتار کرلیا ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ  ریلوے میں نوکری دلانے کا جھوٹا وعدہ کرتے ہوئے   لوگوں سے رقم اور دستاویزات  وصول کرنااور انہیں  دھوکہ دیناگنیش نائک  کا معمول ہے اور اب تک اس نے کئی لوگوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔


Share: